Saturday, November 14, 2026
 

برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے پر مشتبہ ڈرونز کی سرگرمی، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے

 



برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے ایک اہم فوجی اڈے کے اوپر غیر مجاز ڈرونز کی مشتبہ سرگرمی سامنے آنے کے بعد امریکی فوج کے سکیورٹی اہلکاروں نے ہنگامی کارروائی شروع کردی۔ واقعے کے دوران فوجی اہلکاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور عمارتوں کے اندر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی، جبکہ اڈے پر سکیورٹی الرٹ مزید سخت کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ شام کو مشرقی انگلینڈ کی کاؤنٹی سفوک میں واقع رائل ایئر فورس لاکن ہیتھ (RAF Lakenheath) میں پیش آیا۔ امریکی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ فوجی سکیورٹی اہلکاروں نے اڈے کے اوپر مشتبہ اور غیر مجاز ڈرون سرگرمی کا جواب دیتے ہوئے حفاظتی اقدامات کیے۔ ترجمان کے مطابق امریکی فوجی اہلکار، طیارے اور فوجی تنصیبات اس واقعے سے محفوظ رہے اور کسی قسم کے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل