Loading
ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی عدالت میں شاہانہ پیشی ہوئی، جہاں ملزمہ کو وی آئی پی پروٹوکول میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس لایا گیا۔
صوبائی انسداد منشیات عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں۔ عدالت کے مطابق آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ملزمہ انمول عرف پنکی کو وی آئی پی پروٹوکول میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس لایا گیا۔ ملزمہ نے جدید تراش خراش کے کپڑے زیب تن کر رکھے تھے اور میک اپ بھی کیا ہوا تھا، جبکہ چمکدار قیمتی گھڑی بھی باندھ رکھی تھی۔
ملزمہ کے چند سو گز دُور عدالت جانے کے لیے 2 تھانوں کے اہلکار تعینات کیے گئے۔ وومن جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملزمہ کی عدالت روانگی سے پہلے باہر سیکیورٹی کا خود جائزہ لیا، جبکہ جیل اور عدالت کے درمیان موجود تمام لوگوں کو ہٹا دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی نے ملزمان کے لیے بنی مخصوص جیکٹ پہننے سے انکار کردیا، جس پر ملزمہ کو دھمکی دے کر جیکٹ پہننے کے لیے راضی کیا گیا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے کہا گیا کہ جیکٹ نہ پہنی تو عدالت میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف گارڈن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل