Loading
معروف اداکارہ دنانیر مبین نے بین الاقوامی سطح پر اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
روسی دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز، جسے ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے، کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی۔
تقریب میں دنانیر مبین کو پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ اس بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھیں اور بالآخر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
فلم ’میرا لیاری‘ میں کراچی کے تاریخی علاقے لیاری کی ثقافت اور وہاں کے لوگوں کی زندگی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس میں کھیلوں کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم سماجی موضوعات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل