Loading
تل ابیب: اسرائیل کے نگراں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے امکان پر نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد رہنما گادی آئزن کوٹ سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ملاقات کے دوران ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات بھی آئزن کوٹ کے ساتھ شیئر کیں۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جمعرات کو ہوئی۔ اس موقع پر نیتن یاہو نے ایران سے متعلق خفیہ معلومات آئزن کوٹ کو فراہم کیں تاکہ انہیں خطے کی صورت حال اور ممکنہ فوجی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔
چینل 12 نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات ایران پر دوبارہ حملوں کے حوالے سے نیتن یاہو کے محرکات کے بارے میں آئزن کوٹ کی رائے تبدیل کرسکتی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئزن کوٹ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین اس معاملے پر بات چیت کے لیے واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں۔
گادی آئزن کوٹ کو نئی اسرائیلی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ نیتن یاہو اس وقت نگراں وزیراعظم کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ایسے میں ایران پر ممکنہ دوبارہ حملوں کا معاملہ اسرائیل کی سیاسی اور سکیورٹی قیادت کے درمیان اہم موضوع بن گیا ہے۔
تاہم اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں ملاقات کی تفصیلات اور فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی نوعیت واضح نہیں کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل