Loading
ایف آئی اے اسلام آباد زون نے پرتگال ورک ویزا فراڈ کیس میں ملزم سے 38 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کرلی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انکوائری نمبر 920/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے پرتگال کا ورک پرمٹ فراہم کرنے کے بہانے شہری سے ہتھیائی گئی 38 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر لی۔
ملزم نے شکایت کنندہ واجد حسین کو پرتگال میں ملازمت اور ورک پرمٹ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 ہزار یورو (تقریباً 38 لاکھ روپے) وصول کیے تاہم وعدے کے مطابق ورک پرمٹ فراہم نہیں کیا۔
انکوائری کے دوران رقم کی مکمل ریکوری یقینی بناتے ہوئے 38 لاکھ روپے درخواست گزار کے حوالے کر دیے، انکوائری کی جانچ پڑتال سب انسپکٹر انسا طیبہ نے کی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ ویزا ایجنٹس اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تاخیر اور بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل