Loading
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھا، 12 کھلاڑیوں نے اتوار کو آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
اسلام آباد کلب میں دو گھنٹے جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بلے بازوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹس میں بیٹنگ کی جبکہ سری لنکن ٹیسٹ اسکواڈ بھی اسلام آباد کلب میں ٹریننگ کرے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل