Sunday, November 15, 2026
 

اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت ایران کا پاکستان کیساتھ ہاکی کے فروغ کے لیے اظہارِ دلچسپی

 



پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین کھیلوں کے شعبے میں تعاون کا ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ ایران نے پاکستان کے ساتھ ہاکی کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق ایران اپنی مرد اور خواتین کی قومی ہاکی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کا خواہشمند ہے، جو اسلام آباد میں پاکستان کی قومی ٹیموں کے ساتھ مشترکہ تربیتی سیشنز  اور پریکٹس میچز کھیلیں گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف دونوں برادر ملکوں کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ اسپورٹس ڈپلومیسی کی ایک بہترین مثال بھی ثابت ہوگا جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان ہاکی کے مثبت تشخص کو مزید فروغ ملے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل