Monday, November 16, 2026
 

پیپلز پارٹی نے کراچی کے لوگوں کے حقوق کھانے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، علی خورشیدی

 



سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے لوگوں کے حقوق کھانے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ آباد والے کہتے ہیں زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، ایس بی سی اے بھتہ وصول کرتا ہے، مہمان خصوصی بھی ناصر شاھ کو بلاتے ہیں مگر سندھ حکومت کے وزراء ڈٹھائی سے باتیں کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ کراچی کے ڈومیسائل کو چند پیسوں کے عوض بیچا جا رہا ہے، یہ ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینکڑوں کی تعداد میں جعلی ڈومیسائل پر ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ دیے گئے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت میں ماتھے کا جھومر کہلائے جانا والا شہر بد حال ہو چکا ہے، کراچی دنیا کا بدترین شہر بن چکا ہے، اٹھارہ سال کے اقتدار میں آپ ایک بوند بھی پانی نہیں دے سکے پھر کہتے ہیں پروپگینڈا ہو رہا ہیں  انہوں نے کہا کہ اس شہر کو وزیر ٹرانسپورٹ پندرہ سو بسیں نہیں دے سکے، سوشل میڈیا مہم پر کروڑوں روپے یہ لوگ خرچ کر دیتے ہیں، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں کیا ہوتا ہے سب کو پتہ ہے، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پسندیدگی کا کام کرنے میں بازی لے گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل