Loading
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں اپنے تحفظات کے باوجود حصہ لے گی۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے میدان سے بھاگ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں اور انتظامی یونٹس میں اضافے کا مطالبہ غیر جمہوری یا غیر آئینی نہیں۔ ریفرنڈم کی تاریخ بہت بھیانک ہے، ماضی میں کوئی بھی ریفرنڈم عزت نہ پا سکا۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم آئینی رکاوٹ دور نہیں کرے گا، آئین کا ہی پھر حلیہ بگاڑا جائے گا۔ عوام جانتے ہیں یہ جعلی حکومتیں ہیں، یہ حکومتیں فارم 47 پر لائی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل