Loading
تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے فوکٹ کے علاقے پٹونگ میں ایک موٹر سائیکل کرائے پر دینے والی دکان اور رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث متعدد افراد عمارتوں میں پھنس گئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز اور اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ پیر، 16 نومبر 2026ء کو علی الصبح تقریباً 3 بج کر 17 منٹ پر فوکٹ کے علاقے پٹونگ میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق آگ ایک چار منزلہ تجارتی عمارت میں لگی، جس کی نچلی منزل پر موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت اور کرائے پر دینے کا کاروبار تھا، جبکہ اوپری منزلوں پر رہائشی کمرے قائم تھے۔
عمارت میں 100 سے زائد موٹر سائیکلیں موجود تھیں، جن میں پٹرول، ٹائر، ربڑ اور پلاسٹک کے مختلف پرزے شامل تھے۔ ان آتش گیر اشیا کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور عمارت میں دھوئیں کے گھنے بادل بھر گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل