Monday, November 16, 2026
 

چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہیں؟ جانیں کب یہ عادت خطرے کی گھنٹی بن سکتی ہے

 



کیا آپ بھی اکثر گھر کی چابیاں، موبائل فون یا کوئی اہم چیز رکھ کر بھول جاتے ہیں؟ یا کبھی کسی کمرے میں داخل ہونے کے بعد یاد نہیں رہتا کہ وہاں کس کام سے آئے تھے؟ اگر ایسا ہے تو ضروری نہیں کہ آپ کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہوں۔ طبی ماہرین کے مطابق روزمرہ زندگی میں معمولی بھول چوک عام بات ہے، تاہم بعض صورتوں میں یادداشت کی کمزوری کسی طبی مسئلے کی نشاندہی بھی کر سکتی ہے۔ عام بھول چوک اور تشویش ناک یادداشت کی کمزوری میں فرق سمجھنا ضروری ہے۔ ہم چیزیں کیوں بھول جاتے ہیں؟ ماہرین کے مطابق انسانی یادداشت کسی ویڈیو ریکارڈنگ کی طرح کام نہیں کرتی بلکہ کسی بھی بات کو یاد رکھنے کے لیے اس پر مکمل توجہ دینا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کوئی شخص ذہنی دباؤ، تھکاوٹ، نیند کی کمی یا ایک وقت میں کئی کام کرنے کی وجہ سے توجہ نہ دے سکے تو معلومات ذہن میں درست طریقے سے محفوظ نہیں ہو پاتیں۔ مثال کے طور پر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے چابیاں کہیں رکھ دینا اور بعد میں ان کی جگہ بھول جانا عموماً توجہ کی کمی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑھتی عمر کے ساتھ بعض معلومات کو یاد کرنے کی رفتار بھی کم ہو سکتی ہے، تاہم اس کا مطلب لازمی طور پر یادداشت کی بیماری نہیں ہوتا۔ بھولنے کی عادت کب خطرے کی گھنٹی ہے؟ بھولنے کی عادت کی شدت جانچنے کے لیے تین باتیں اہم ہیں، یعنی یہ مسئلہ کتنی بار ہوتا ہے، وقت کے ساتھ بڑھ رہا ہے یا نہیں اور کن حالات میں پیش آتا ہے۔ اگر کوئی شخص بار بار ایک ہی سوال پوچھے، حالیہ اہم واقعات بھولنے لگے یا یادداشت کی کمزوری اس کے روزمرہ کاموں اور سماجی زندگی کو متاثر کرنے لگے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ اسی طرح کسی کا نام وقتی طور پر بھول جانا عام بات ہے، لیکن واقف افراد کو پہچاننے میں دشواری پیش آنا زیادہ تشویش ناک علامت ہو سکتی ہے۔ یادداشت بہتر رکھنے کے لیے کن باتوں کا خیال رکھیں؟ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی، ذہنی دباؤ، بے چینی، اداسی، بعض ادویات کا زیادہ استعمال اور غذائی اجزا کی کمی یادداشت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل