Loading
افریقی ملک نائیجیریا کی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی کارروائیوں کے دوران مسلح گروہوں کے قبضے سے 125 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا، جبکہ جھڑپوں میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 10 مشتبہ سہولت کار گرفتار کرلیے گئے۔
نائیجیریا کے محکمہ دفاع کے مطابق یہ کارروائیاں 6 سے 12 نومبر 2026ء کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں کی گئیں۔ فوج نے ان کارروائیوں میں 12 عسکریت پسندوں اور ان کے اہلخانہ کے بعض افراد کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کی بھی تصدیق کی ہے۔
خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق نائیجیریا کے ڈائریکٹر ڈیفنس میڈیا آپریشنز میجر جنرل مائیکل اونویا نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ فوج نے مغویوں کی رہائی کے علاوہ مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا اور مسلح گروہوں کے متعدد کیمپ تباہ کردیے۔
فوجی کارروائیوں کی سب سے بڑی کامیابی شمال مشرقی ریاست بورنو میں حاصل ہوئی، جہاں 6 نومبر کو دُتسن کُورا، بُلازارما اور کامویہ روڈ پر سفر کرنے والے 119 افراد کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل