Monday, November 16, 2026
 

سندھ ہائیکورٹ کا صوبے بھر کی جیلوں میں قید ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنیکا حکم

 



ضلع گھوٹکی کی عدالت سے دو ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی جیلوں میں قید ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایات جاری کر دیں۔ چیف جسٹس نے سندھ پرزن اینڈ کریکشن سروسز رولز 2019 کے رول 670 پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی۔ تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ اوباڑو کی عدالت سے دو ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے پر سندھ ہائیکورٹ نے احکامات جاری کیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل