Monday, November 16, 2026
 

برطانوی شاہی جوڑے کی بھارت آمد، ممبئی کی سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

 



برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن بھارت کے تین روزہ دورے پر ممبئی پہنچ گئے، جہاں شاہی جوڑے نے سڑک پر کرکٹ کھیل کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے نے ممبئی کے علاقے بالارڈ اسٹیٹ میں سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور مقامی بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ کھیل کے دوران شہزادہ ولیم نے پہلے بیٹنگ کی، تاہم وہ تیسری گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ بعدازاں شہزادی کیٹ نے بھی بیٹنگ میں قسمت آزمائی اور کئی گیندوں پر شاٹس کھیلیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شہزادہ ولیم کی بولنگ پر شہزادی کیٹ دو مرتبہ کیچ آؤٹ ہوئیں، جس پر شہزادے نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہزادی کیٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں کرکٹ کی مزید پریکٹس کی ضرورت ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے شاہی جوڑے کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ گزارے لمحات کو یادگار قرار دیا۔ واضح رہے کہ شاہی جوڑا 10 سال بعد بھارت پہنچا ہے، جبکہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بعد شہزادی کیٹ کا یہ پہلا طویل فضائی سفر ہے۔ دورے کے دوران شاہی جوڑا ماحولیاتی منصوبے ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب میں شرکت کرے گا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل