Monday, November 16, 2026
 

کراچی : بے لگام ہیوی ٹریفک نے ٹریفک پولیس کو بھی نا بخشا، ڈرائیور کی پولیس کے ساتھ بدمعاشی

 



شہر قائد کے علاقے ڈیفنس لائبریری روڈ پر ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کی گاڑی کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا۔  واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا، جب سڑک پر سامان سے لدے لہراتے ہوئے ٹرک کو دیکھ کر کار میں سوار ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ٹرک ڈرائیور نے  ٹریفک پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ ٹرک کی ٹکر سے پولیس کی کار موبائل فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔ اس ہی اثناء میں ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا۔تاہم حادثے کے باوجود اہلکار نے ہمت نہ ہاری اور ٹوٹی ہوئی گاڑی کے ساتھ ٹرک کا تعاقب کرتے ہوئے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی بھی کردی گئی ہے جبکہ ٹرک مالک کی جانب سے ٹریفک پولیس کی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل