Monday, November 16, 2026
 

ٹارگٹ کلنگ میں زخمی ٹائیگر شیروف پھر ایکشن میں؛ کس اداکارہ کیساتھ شوٹنگ مکمل کروالی؟

 



بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اور جیکی شیروف کے بیٹے اداکار ٹائیگر ممبئی میں اپنی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے تقریباً ایک ماہ بعد دوبارہ فلمی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شیروف نے جھانوی کپور کے ساتھ اپنی نئی فلم ’’لگ جا گلے‘‘ کی پونے میں شوٹنگ کا شیڈول مکمل کرلیا۔ دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ تصویر پونے کے نائٹ کلب کے مالک آریان ناوالے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے لیے اپنا کلب بھی فراہم کیا تھا۔ ہدایت کار راج مہتا کی فلم ’’لگ جا گلے‘‘ میں ٹائیگر شیروف ایک منفی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ جھانوی کپور اور لکشیا بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اداکار ٹائیگر شیروف نے بتایا تھا کہ فلم لگ جا گلے میں کردار ان کے سابقہ تمام کرداروں سے مختلف اور غیر متوقع ہوگا۔ فلم کے ہیئر اور میک اپ آرٹسٹ سورَو رائے نے بھی سیٹ سے ایک کیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوٹنگ کا مرحلہ مکمل ہونے کی اطلاع دی جسے جھانوی کپور نے بھی اپنی انسٹاگرام کہانی پر دوبارہ شیئر کیا۔ یہ پہلی بار ہے جب ٹائیگر شیروف 18 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے جوہو میں فائرنگ کے واقعے کے بعد منظرعام پر آئے ہیں۔ یاد رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فٹ بال گراؤنڈ سے واپسی پر ٹائیگر کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ جس میں اداکار محفوظ رہے تھے تاہم معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل