Monday, November 16, 2026
 

حکومت اور مقتدر حلقوں کا بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل، ڈیل یا ڈھیل کا تاثر مسترد

 



حکومت اور مقتدرحلقوں نے بانی پی ٹی آئی کے تازہ ترین خط کے حوالے سے کسی قسم کی ڈیل یا ڈھیل کو ٓمسترد کردیاہے۔ بانی پی ٹی آئی کے چیف جسٹسز کو خط سے ملک میں ڈیل یا ڈھیل کی نئی بحث شروع ہوگئی ہے تاہم اعلیٰ سطح کے حکومتی و ریاستی ذرائع نے کسی قسم کی ڈیل یا ڈھیل کو خارج ازامکان قرار دے دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو علاج کیلئے خط کی بجائے ہائیکورٹ میں پٹیشن فائل کرنی چاہیے، خط لکھنے کا مقصد صرف عوامی جذبات سے کھیلنا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑنے ایکسپریس نیوز کے استفسار پر بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کو ہر طرح کا ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے، ان کے خط سے کسی ڈیل یا ڈھیل کا تاثر لینا بالکل مسترد کرتے ہیں،ایسا کچھ نہیں ہے۔ مقتدر حلقوں کا بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا خط کوئی ڈیل نہیں بلکہ ان کا اپنا ایک مائنڈ سیٹ ہے،وہ شروع دن سے اسی طرح صورتحال کو اچھالنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل