Tuesday, November 17, 2026
 

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند

 



شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دن کی روشنی میں سفر کو ترجیح دیں۔ موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کریں، دورانِ سفر گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیورز لین کی پابندی کریں، غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں، جبکہ فوگ لائٹس استعمال کرنے کے ساتھ گاڑی کی ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز بھی درست حالت میں رکھیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل