Loading
وزیراعظم کو پیش رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 10سال میں بیرونی فنڈنگ کا کوئی منصوبہ بروقت مکمل نہیں ہوا، ان فنڈز پر 10سال سے پاکستان 0.25 فیصد اضافی سود ادا کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رپورٹ پر برہمی کا اظہار اور تاخیر کے وجوہات کے خاتمہ کیلیے ورکنگ گروپس تشکیل دیدیئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ورکنگ گروپس کے معاون وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور وزیر قانون اعظم تارڑ نے تاخیرکی بڑی وجہ زمین کے حصول میں حائل قانونی پیچیدگیاں قرار دیں۔
منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی بغیر مشاورت بار بار تبدیلی پر عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر ڈونر ادارے تحفظات کا اظہار کرتے رہتے ہیں، جس سے بھرتیاں بھی تاخیر کا شکار اور زیادہ متاثر انفراسٹرکچر کے منصوبے ہوتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل