Tuesday, November 17, 2026
 

فسادی جتھے کے سرغنہ امتیاز اسلم کے بھائی اور اہل خانہ کا کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان 

 



عوام کے بعد اب فسادی جتھے کے سرغنوں کے اہلخانہ نے بھی شرپسند ٹولے کی انتشار کی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔  فسادی جتھے کے سرغنہ امتیاز اسلم کے بھائی عابد اسلم نے بھی کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ نے امتیاز اسلم کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی ہٹ دھرمی اور منفی روش پر قائم ہے۔ بھائی عابد اسلم نے کہا کہ امتیازاسلم کے کسی بھی قول و فعل کے ہم ذمہ دار نہیں، میرے والد پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے جبکہ چھوٹا بھائی بھی پاک فوج میں ملازمت کرتا ہے۔ عابد اسلم کا کہنا تھا کہ امتیاز اسلم کے ذاتی فیصلوں اور اقدامات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ عوامی سطح پر مسترد کیے جانے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے بھی لاتعلقی کا اعلان فسادی جتھے کی تنہائی کو ظاہر کرتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل