Loading
عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کی جائزہ رپورٹ نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ہندوانتہا پسندوں کے نفرت انگیزجرائم کا پردہ فاش کردیا.
امریکی تنظیم برائے انسانی حقوق "ساؤتھ ایشیا جسٹس کمپین" کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی بنیادوں پرتشدد کے باعث گزشتہ تین ماہ میں 16مسلمانوں کو قتل کیا گیا۔
اگست سے اکتوبر تک بھارتی مسلمانوں کیخلاف جعلی پولیس مقابلے کے 118واقعات ہوئے جن میں سے 105 اترپردیش میں پیش آئے، بھارت میں 18 ریاستوں اوریونین ٹیریٹریزمیں ووٹرلسٹوں سے 6 کروڑ 16 لاکھ مسلمانوں کے نام بھی خارج کیے گئے۔
بھارتی ریاستوں میں مسلمانوں سے زبردستی ہندوتوا نعرے لگوانے اورتذلیل کرنے کے درجنوں واقعات پیش آئے، تنظیم کے گزشتہ 4 سال کے ریکارڈ کے مطابق 2026 بھارتی مسلمانوں کیلئے سب سے زیادہ خونریزسال ثابت ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل