Loading
مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس سے بچے کے سر پر چوٹ آئی۔
پولیس کے مطابق ملزم قاری ظفر الحق نے طالبعلم کامران پر تشدد کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون ہاتھ میں لینے اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل