Loading
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ نور نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے فیصلے کی وجہ بتا دی۔
ڈراموں ’سیانی‘، ’میری ماں‘، ’تم کون پیا‘ اور ’امید‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے حالیہ گفتگو میں اپنے روحانی سفر سے متعلق انکشافات کیے۔
عائشہ نور نے بتایا کہ ان کے گھرانے میں پہلے ہی مذہبی رجحان موجود تھا، تاہم چھوٹی بہن کے قرآن سیکھنے کے بعد انہوں نے بھی ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھنا شروع کیا۔ قرآن پڑھتے ہوئے انہیں محسوس ہوا جیسے اللہ تعالیٰ براہِ راست ان سے مخاطب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زندگی کے مشکل دور میں انہیں احساس ہوا کہ وہ شوبز میں رہتے ہوئے اپنی مطلوبہ مذہبی زندگی نہیں گزار سکتیں سو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے آسانی کی دعا کی جس کے بعد ان کے لیے نئے راستے کھل گئے۔
اب وہ اپنی ٹریول ایجنسی چلا رہی ہیں اور دیگر افراد کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل