Loading
برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھارت کے شہر ممبئی میں ایک منفرد انداز میں توجہ حاصل کرلی، جہاں شاہی جوڑا ماحولیاتی ایوارڈ کے فائنلسٹس سے ملاقات کے لیے الیکٹرک رکشے پر سوار ہوا۔
شہزادہ ولیم نے خود رکشے کا اسٹیئرنگ سنبھالا جبکہ شہزادی کیٹ ان کے ساتھ پچھلی نشست پر بیٹھیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ سرگرمی منگل، 17 نومبر 2026ء کو ممبئی میں منعقد ہوئی، جہاں شاہی جوڑا ارتھ شاٹ پرائز 2026ء کے 15 فائنلسٹس سے ملاقات کے لیے پہنچا تھا۔
شہزادہ ولیم نے خود الیکٹرک رکشہ چلایا. شہزادہ ولیم نے مہندرا لاسٹ مائل موبیلٹی کی تیار کردہ الیکٹرک تھری وہیلر گاڑی چلائی۔ یہ کمپنی بھی رواں سال ارتھ شاٹ پرائز کے فائنلسٹس میں شامل ہے۔
رکشہ چلانے کے بعد شہزادہ ولیم نے خوشگوار انداز میں کہا کہ انہوں نے گاڑی کو حادثے کا شکار نہیں کیا۔ انہوں نے اس سواری کو دلچسپ اور شاندار تجربہ قرار دیا، جبکہ شہزادی کیٹ نے پچھلی نشست کو انتہائی آرام دہ بتایا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل