Wednesday, November 18, 2026
 

خیبر میں کھانا کھانے کے 10 منٹ بعد دو کمسن بہن بھائی جاں بحق

 



خیبر کے علاقے اکاخیل میں دو کمسن بہن بھائی کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد اچانک بے ہوش ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر شاہد علی کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 7 سالہ زمر خان اور 8 سالہ ایمن کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے کھانا کھانے کے تقریباً 10 منٹ بعد اچانک بیہوش ہوگئے۔ ڈی سی کے مطابق ایک بچے کی اسپتال پہنچنے پر موت کی تصدیق ہوئی جبکہ دوسری بچی حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات کے لیے میڈیکل ٹیم اکاخیل روانہ کردی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل