Wednesday, November 18, 2026
 

موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی کر دی گئی

 



سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے موبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمی کر دی۔ اس حوالے سے ایس ای سی پی نے نیا سرکلر جاری کر دیا جس کے مطابق موبائیل ایپ سے قرض پر سالانہ شرحِ منافع 90 فیصد مقرر کر دیا گیا، موبائل ایپس پر شرح منافع کی حد 274 فیصد سے کم کی گئی۔ سرکلر کے مطابق 10 ہزار روپے کے قرض پر یومیہ لاگت 24 روپے 66 پیسے ہوگی، تمام فیسیں اور چارجز بھی قرض کی مقررہ لاگت میں شامل ہوں گے۔ شرح منافع میں کمی قرض لینے والوں کو زیادہ لاگت اور قرضوں کے بوجھ سے بچانا ہے۔ اسی طرح، ڈیجیٹل ایپ سے قرض 50 ہزار روپے تک اور زیادہ سے زیادہ 90 دن کے لیے دیا جا سکے گا، قرض کی جلد ادائیگی پر صرف ان دنوں کی لاگت وصول ہوگی جن میں قرض صارف کے پاس رہا، مقررہ تاریخ کے بعد پہلے تین دن تاخیر کا جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکے گا۔ موبائل ایپ سے قرض لینے والوں کی ڈیجیٹل ریپازٹری قائم کر رہے ہیں، جس سے قرض دہندگان صارف کے پہلے سے موجود قرضوں کی جانچ کر سکیں گے۔ ریپازٹری سے قرض کی ادائیگی میں مشکل کا شکار صارف کو مزید قرض دینے سے احتیاط کر سکیں گے۔ ایس ای سی پی نے موبائل ایپ لون کمپنیوں کو 15 روز میں اپنی ایپس اور دستاویزات اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل