Wednesday, November 18, 2026
 

نیشنز لیگ: ہالینڈ کا جادو، ناروے نے ڈنمارک کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

 



ناروے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈنمارک کو 0-2 کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے 2-3 سے شکست دے دی۔ ایرلنگ ہالینڈ نے انجری ٹائم کے چھٹے منٹ میں پنالٹی پر فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔ منگل کو کھیلے گئے مقابلے میں ڈنمارک نے راسموس ہوئلنڈ کے 11ویں اور پیئر ایمائل ہوئبرگ کے 14ویں منٹ میں کیے گئے گولز کی بدولت ابتدائی برتری حاصل کی۔ تاہم ہالینڈ نے 37ویں منٹ میں گول کرکے ناروے کی واپسی کی امیدیں زندہ رکھیں جبکہ کپتان مارٹن اوڈیگارڈ نے 83ویں منٹ میں شاندار گول کے ذریعے مقابلہ برابر کردیا۔ میچ کے 96ویں منٹ میں ڈنمارک کے کھلاڑی یوآخیم اینڈرسن کے ہینڈ بال پر ناروے کو پنالٹی ملی جس پر ہالینڈ نے گول کرکے ٹیم کو یادگار فتح دلادی۔ دوسری جانب پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر اپنے دوسرے میچ میں ویلز کو 2-3 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پرتگال 15 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ ناروے اور ڈنمارک نے 9،9 پوائنٹس حاصل کیے۔ بہتر پوزیشن کی بنیاد پر ناروے نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل