Wednesday, November 18, 2026
 

بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، سابق کپتان یونس خان

 



سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، پاکستان  اور بھارت کو بہت سی باتیں بھلا کر کرکٹ کے لیے آگے بڑھنا ہوگا،سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے۔  ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے بہترین بیٹر یونس خان نے کہا کہ   اپنے برے دور سے گزرنے والے بابراعظم بہترین بیٹر ہیں، وہ ایک اچھی اور طویل اننگ کھیل کر اپنی کھوئی ہوئی فارم میں واپس لا سکتے ہیں، بابراعظم کو میں اب کیا مشورہ دے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کرکٹ کھیلتے ہوئے 11 برس ہو گئے ،اب ان کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، 30 اور 40 رنز اسکور کرنے والے بابر اعظم کو ایک بڑی اننگ کھیلنے چاہیے۔ یونس خان نے مزید کہا کہ سعود شکیل ایک اچھے بیٹر ہیں، انہیں سنچری اسکور کرنی چاہیے، ان  کا فارم میں آنا  پاکستان کے لیے سود مند ہے،سعود شکیل دباؤ میں آئے بغیر لمبی اننگز کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 93 اور دوسری اننگ میں 97 رنز پر آؤٹ ہونے والے  سعود شکیل کے حوالے سے انہوں نے  کہا کہ بڑے سے بڑا  کھلاڑی بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہو جاتا ہے۔  ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے، 200  رنز سے زیادہ کی برتری  فتح دلواتی ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بال ٹیمپرنگ کیس بہت پرانا معاملہ ہوگیا ہے، سابق آسٹریلوی کرکٹرز سینڈ پیپر اسکینڈل کے حوالے سے منفی سوچ کو چھوڑ کر آگے دیکھیں،آسٹریلوی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں بہتر ہے، تاہم  اب آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں ماضی والی بات نہیں۔ یونس خان نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کو  ایشیا کپ فائنل جیتنا چاہیے تھا، پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو مثبت رویے کا اظہار کرنا چاہیے تھا،پاک بھارت کو بہت سی باتیں بھلا کر کرکٹ کے لیے آگے آنا ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل