Wednesday, November 18, 2026
 

راولپنڈی میں فائرنگ سے بھائی جاں بحق، دو بہنیں شدید زخمی

 



تھانہ پیرودھائی کی حدود میں فائرنگ کے افسوس ناک واقعے میں ایک بھائی جاں بحق اور دو بہنیں زخمی ہوگئیں، تینوں بہن بھائی ذہنی طور پر معذوری کا شکار ہیں۔ ایکسپریس کے مطابق واقعہ محلہ ولایتیاں، جامع مسجد مدنی کے قریب پیش آیا جہان نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین بہن بھائی نشانہ بنے۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد ولد اعجاز (استاد) موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دو بہنیں رابعہ اور عابدہ شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمی بہنوں کو طبی امداد کے لیے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل