Wednesday, November 18, 2026
 

بلاول بھٹو نے کراچی کے ماضی کو دیکھتے ہوئے خونریزی کے تناظر میں بات کی، وزیراعلیٰ سندھ

 



وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کیا کراچی میں پہلے خونریزی نہیں ہوئی؟ شہر میں نسلی بنیادوں پر لڑانے کی کوشش کی گئی اور بلاول نے خونریزی کی بات اسی تناظر میں کہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کل جو مخصوص نشستوں کی بات کی اُس کا فائدہ ہمیں بھی ہوا مگر انہوں نے حقیقت بیان کردی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ان نشستوں کے بغیر 27 ویں ترمیم نہیں ہوسکتی تھی، اس لیے وہ زبردستی دی گئی تھیں، کیا کراچی میں پہلے خونریزی نہیں ہوئی؟ پہلے بھی خونریزی اس وقت ہوئی جب کراچی کو نسلی بنیادوں پر لڑانے کی کوشش کی گئی، بلاول نے خونریزی کی بات اسی تناظر میں کہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئے صوبے احسن اقبال نہیں بنا سکتے بلکہ سندھ اسمبلی کی دو تہائی اکثریت سے بنیں گے، احسن اقبال پہلے سندھ ایم پی اے بن کر دکھائیں، صوبے دور کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای پی ایس سی امتحان پاس کرنے کے بعد ایک میرٹ آرڈر بنتا ہے، جس کے نمبر زیادہ ہوتے ہیں اُسے ملازمت مل جاتی ہے، احتجاج کرنے والے دوبارہ اپلائی کریں، میرٹ پر ان کو بھی نوکری مل جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل