Wednesday, November 18, 2026
 

ڈبلیو ڈبلیو ای کے لیجنڈ ریسلر انتقال کر گئے

 



ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی دنیا کے معروف نام اور لیجنڈ ریسلر ’کاؤ بوائے‘ بل واٹس 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ امریکی ریاست اوکلاہوما میں پیدا ہونے والے بل واٹس نے 1960 کی دہائی میں ریسلنگ کا آغاز کیا اور بعد ازاں ایک کامیاب پروموٹر کے طور پر بھی شہرت حاصل کی۔ انہوں نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں مڈ ساؤتھ ریسلنگ کی سربراہی کی جہاں شان مائیکلز اور ٹیڈ ڈی بائیس جیسے نامور ریسلرز نے بھی کام کیا۔ بل واٹس کو ریسلنگ انڈسٹری کے بانیوں اور جدت متعارف کرانے والی شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کے زیرانتظام ریسلنگ مقابلوں میں ہفتہ وار ڈرامائی کہانیاں پیش کی جاتی تھیں جبکہ ریسلرز کو منفرد شناخت اور شخصیت دی جاتی تھی۔ ریسلنگ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2009 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل