Loading
جناح اسپتال میں سیکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، جہاں شعبہ ایمرجنسی کے باہر نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے سرکاری سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا۔
اسپتال میں حال ہی میں نجی کمپنی کے تحت سیکیورٹی گارڈ رکھے گئے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ سرکاری سیکیورٹی شفٹ انچارج نجی کمپنی کے گارڈ سے بات کر رہا تھا اور دوران گفتگو نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے گالیاں دینا شروع کر دی۔
ایمبولینس میں آگے بیٹھے انچارج کو تین چار لوگوں نے مل کر باہر نکالا اور نجی کمپنی کے گارڈ نے سرکاری سیکیورٹی شفٹ انچارج کو دوستوں کے ساتھ مل کر پیٹا۔
دوسری جانب، انتظامیہ کے مطابق معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، جھگڑے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو حل کر لیا ہے اور دونوں سیکیورٹی گارڈز کے درمیان صلح کروا دی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل