Thursday, November 19, 2026
 

جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو 'اچھا' اور 'باہمت' انسان قرار دے دیا

 



سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اپنی آخری ٹیلی فونک گفتگو میں ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اچھا انسان اور بہادر قرار دیا تھا۔ جوبائیڈن نے مزید کہا کہ اگرچہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بعض معاملات پر اختلافات رہے، تاہم وہ اب بھی ان سے محبت کرتے ہیں۔ یہ انکشاف دونوں رہنماؤں کی گفتگو کے سامنے آنے والے ٹرانسکرپٹ سے ہوا ہے. امریکی صدر کی حیثیت سے عہدہ چھوڑنے سے صرف پانچ روز قبل، 15 جنوری 2025 کو بائیڈن نے نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کی تھی۔ یہ وہی دن تھا جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جوبائیڈن نے اپنی نئی کتاب Promise Me, America میں نیتن یاہو کے طرزِ سیاست پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ذاتی سیاسی ضروریات کے لیے جمہوری اداروں کو استعمال کرتے ہیں اور ان کے رویے میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل