Loading
کراچی میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 18 ماہ کی بچی ایزل کی والدہ نے اپنی بیٹی کے کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق شوہر اور دیگر افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایزل کی والدہ آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ ان کے سابق شوہر دعویٰ کرتے ہیں کہ مقدمے کو یہاں تک وہ لے کر آئے ہیں جبکہ ان پر کیس خراب کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انہیں قصوروار یا قاتل سمجھتا ہے تو ان کے خلاف تحقیقات کروا سکتا ہے لیکن ان کی عزت کو اس طرح نشانہ نہ بنایا جائے۔
View this post on Instagram
ایزل کی والدہ کے مطابق کبھی شہرت تو کبھی فنڈز کے نام پر ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ انہیں اور ان کے والد کو سکون سے جینے دیا جائے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد سوشل میڈیا صارفین نے غمزدہ والدہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل