Thursday, November 19, 2026
 

چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

 



چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے اگلے ہفتے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس 23 نومبر کو ہوگا، اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ہائیکورٹس ججز کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار کے لیے قواعد مرتب کرنے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن 2024 رولز میں ترمیم پر بھی غور ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس ایجنڈے کے مطابق ​آئین کے آرٹیکل 175 اے (20) کے تحت ہائی کورٹس کے ججز کی کارکردگی کے قواعد وضع کرنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ جوڈیشل ​کمیشن (اپوائنٹمنٹ آف ججز) رولز 2024 میں ترمیم پر بھی غور کرے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل