Loading
آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کے لیے 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے ایک بار پھر مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
کیمرون بینکرافٹ کے تازہ انکشافات کے بعد کمنز سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کے مطالبات سامنے آنے لگے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے معروف میزبان پیئرز مورگن نے بھی کمنز کو عہدے سے مستعفی ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بال ٹیمپرنگ کے منصوبے سے بولرز لاعلم نہیں ہوسکتے تھے۔
اسی طرح معروف کرکٹ صحافی پال نیومین نے بھی آسٹریلوی کپتان کے مستقبل پر سوالات اٹھائے ہیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد کرکٹ شائقین نے بھی کمنز سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کیا تاہم کچھ مداح ان کے دفاع میں سامنے آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ آٹھ سال پرانے واقعے کی بنیاد پر ان کی قیادت ختم نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ بینکرافٹ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی افریقا میں بال ٹیمپرنگ کے منصوبے سے صرف اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور وہ خود آگاہ نہیں تھے بلکہ پوری ٹیم کو اس کا علم تھا۔
دوسری جانب کمنز اپنے سابقہ مؤقف پر قائم ہیں اور ان کے مینیجر نے بھی تازہ الزامات کو مسترد کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل