Loading
پورٹ قاسم پر ایک اور جہاز ایل پی جی لے کر پہنچ گیا جہاں ایل پی جی کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ کی ہینڈلنگ کی گئی۔
ترجمان پورٹ قاسم کے مطابق ای وی ٹی ایل پر برتھ ایل پی جی کیریئر پیسیفک اسٹار ون پر 21 ہزار 115 میٹرک ٹن ایل پی جی موجود ہے، پیسیفک اسٹار ون پورٹ قاسم پر اب تک ہینڈل کی گئی سب سے بڑی ایل پی جی کھیپ لے کر پہنچا۔
ترجمان کے مطابق آؤٹر اینکریج پر موجود ایل پی جی کیریئر سی شائن اس سے بھی بڑی کھیپ لے کر موجود ہے، ایل پی جی کیریئر سی شائن پر 21 ہزار 866 میٹرک ٹن ایل پی جی موجود ہے۔
پورٹ قاسم پر اب تک ایل پی جی کی دو بڑی کھیپوں کی آمد ہوچکی ہے جس سے سپلائی بہتر ہونے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل