Thursday, November 19, 2026
 

آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں، سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان

 



سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ آئین میں صوبوں کی تشکیل کے لیے ریفرنڈم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو میں اشتر اوصاف نے کہا کہ سسٹم کو ری سیٹ کرنا ضروری ہے نہ کیا تو ہارڈ ری سیٹ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بنانے سے پہلے چارٹرڈ آف ٹالرنس بنانا چاہیے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت چاہیئے جبکہ آئین کے آرٹیکل 234 سمیت 10 آرٹیکل میں ترامیم ہوں گی۔ سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان کا کہنا تھا کہ پہلے روڈ میپ دیں پھر صوبے بنانے کی بات کریں، سیاسی جماعتوں کو پہلے اپنے اندر جمہوریت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل