Loading
ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی اور متعلقہ ثالثی کونسل کی تحریری اجازت کے بغیر دوسری شادی کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر سول جج و جج فیملی کورٹ-I ڈیرہ اسماعیل خان عبدالحلیم نے مسمات نسرین بی بی کے دعوے پر اس کے شوہر ملزم محمد عصمت عباس کے خلاف سماعت کی۔
عدالت نے خواتین کے قانونی حقوق کے تحفظ اور مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے بڑا اور مثالی فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ملزم کو مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961ء کی دفعہ 6(5)(b) کے تحت قصوروار ٹھہراتے ہوئے 3 ماہ قیدِ سادہ اور 3,000 روپے جرمانے کی سزا کا حکم صادر کیا۔
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 15 روز قیدِ سادہ بھگتنا ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل