Loading
وفاقی آئینی عدالت نے سندھ اور خیبرپختوںخوا کی جانب سے عائد کردہ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی عدالت نے ان دو صوبوں میں سیس عائد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا اور کہا ہے کہ سیس عائد کرنا صوبوں کے آئینی اختیار سے باہر ہے۔
سیس کے خلاف پہلے دائر درخواستوں پر سندھ اور پشاور ہائی کورٹس نے سیس برقرار رکھا تھا تاہم آج آئینی عدالت نے معاملہ حتمی طور پر طے کر دیا اور سیس کو صوبائی حکومتوں کی جانب سے نافذ کرنے کا عمل غیرآئینی قرار دیا اور کہا کہ سیس لگانا وفاقی حکومت کا اختیار ہے صوبوں کا نہیں، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سیس ایک خصوصی محصول ہے جو صوبے اپنی حدود سے گزرنے والے درآمدی و برآمدی سامان پر وصول کر رہے تھے، صوبائی حکومتیں اسے سڑکوں اور انفرا اسٹرکچر کی دیکھ بھال کا محصول قرار دیتی تھیں، اس سیس سے مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کی پیداواری لاگت میں بھاری اضافہ ہو رہا تھا۔۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل