Friday, November 20, 2026
 

پشاور میں نوجوان کا انوکھا اقدام، ولیمے میں رشتے داروں کے بجائے یتیم بچوں کو مہمان بنالیا

 



پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی شادی پر مثال کرتے ہوئے ولیمے میں رشتے داروں کے بجائے یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو بطور مہمان مدعو کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نوجوان نے اپنی شادی پر مثال قائم کردی دعوت ولیمہ پر قریبی رشتہ داروں عزیز و اقارب کی بجائے یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو دعوت دے دی۔ حافظ آفاق نے نوجوانوں کو پیغام دیا ہے اپنی خوشیوں میں بے سہارا لوگوں کو بھی شریک کرنا چاہیے جن کا کوئی نہیں ہے، پشاور کے نوجوان حافظ آفاق نے اپنی شادی کو مثالی بناتے ہوئے ولیمہ قریبی رشتہ داروں عزیز و اقارب کی بجائے یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد منانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مقامی شادی ہال میں منعقدہ ولیمہ کی تقریب میں خصوصی افراد کو شرکت کی دعوت دی۔ حافظ آفاق نے کہا کہ خوشیوں تو ہم اپنے رشتہ داروں عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ مناتے رہتے ہیں ہمیں اپنی خوشیوں ان کے ساتھ بھی بانٹنی چاہیے جن کا اس معاشرے میں کوئی نہیں اس تقریب یتیم بچوں، بزرگوں اور ان افراد کو دعوت دی گئی جو بے سہارا ہیں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی خوشیوں میں بے سہارا لوگوں کو یاد رکھیں۔ تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی حاجی حافظ آفاق کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو خوشیوں میں شریک کرنا ایک مثبت اور قابلِ تقلید روایت ہے، جس سے معاشرتی ہم آہنگی، ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل