Loading
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تین روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 21 سے 23 نومبر تک کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 357 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد پیر 23 نومبر کی رات تک ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل