Saturday, November 21, 2026
 

 سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر پراسکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب

 



انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سابق صوبائی  وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت  نے کہا کہ مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو ضمانت کا فیصلہ کردیا جائے گا، عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا، عدالت نے ضمانت کو انتظار میں رکھ لیا۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے، تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمے درج کررکھا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل