Saturday, November 21, 2026
 

بڑھتی عمر میں بھی جلد کو جوان اور تروتازہ کیسے رکھیں؟ اہم غذائیں جانیں

 



بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنا اور جلد کی لچک کم ہونا قدرتی عمل ہے، تاہم ماہرین کے مطابق چند غذائیں جلد کو صحت مند، تروتازہ اور جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ پھل، سبزیاں، صحت مند چکنائی اور خمیر شدہ غذائیں جلد کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ جلد کو جوان رکھنے والی غذائیں کون سی ہیں؟ رنگ برنگے پھل اور سبزیاں: گاجر، ٹماٹر، شملہ مرچ اور آم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو ماحولیاتی نقصان سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں موجود غذائی اجزا کولیجن کی حفاظت اور جلد کی لچک برقرار رکھنے میں بھی معاون ہو سکتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور غذائیں: مالٹے، لیموں اور آم میں موجود وٹامن سی کولیجن بنانے میں مدد دیتا ہے، جو جلد کی مضبوطی اور تازگی کے لیے ضروری ہے۔ خشک میوہ جات: بادام، اخروٹ اور دیگر گری دار میووں میں موجود وٹامن ای اور صحت مند چکنائیاں جلد کو نقصان سے بچانے اور نمی برقرار رکھنے میں مددگار ہیں۔ مچھلی: سالمن، سارڈین اور دیگر چکنائی والی مچھلیوں میں موجود اومیگا تھری جلد کی سوزش کم کرنے اور کولیجن کی حفاظت میں مدد دے سکتا ہے۔ دہی اور خمیر شدہ غذائیں: دہی اور دیگر خمیر شدہ غذائیں آنتوں میں مفید جراثیم کی نشوونما میں مدد دیتی ہیں، جس سے جلد کی صحت پر بھی مثبت اثر پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل