Sunday, November 22, 2026
 

حیدرآباد؛ سندھ ایس آر اے کا ایک کروڑ روپے ہیڈ منی والا مطلوب دہشت گرد گرفتار

 



سی ٹی ڈی حیدرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ منی وریڈ بک کا اںتہائی مطلوب کالعدم تنظیم سندھ ایس آر اے کے مفرور دہشت گرد کو بھٹائی نگر تھانے کی حدود سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حیدرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ منی وریڈ بک کا اںتہائی مطلوب کالعدم تنظیم سندھ ایس آر اے کے مفرور دہشت گرد شعیب خشک کو بھٹائی نگر تھانے کی حدود سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کے متعدد سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا اور حکومت سندھ کے محمکہ داخلہ کی جانب سے دہشت گرد کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے ہیڈ منی مقرر ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی حیدرآباد نے ٹھٹھہ میں بھاری نفری کے ہمراہ 6، 7 اور 8 اکتوبر کو تین بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے۔ ترجمان کے مطابق مسلسل تین روز تک مختلف علاقوں کا محاصرہ، سرچ آپریشن، مخبر نیٹ ورک کی فعالیت اور جدید تیکنیکل ذرائع کے ذریعے ملزم کی تلاش جاری رکھی گئی، تاہم ملزم نے اپنے تین ساتھیوں سمیت انتہائی چالاکی کے ساتھ سی ٹی ڈی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کا مقدمہ سی ٹی ڈی حیدرآباد پولیس اسٹیشن میں داخل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی حیدرآباد کے افسران اور جوانوں نے ہمیت نہ ہاری اور مسلسل پیشہ ورانہ محنت، مؤثر حکمت عملی اور انٹیلی جنس نیٹ کے ذریعے بالآخر ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی حیدرآباد، گھارو ضلع ٹھٹھہ، مکلی ضلع ٹھٹھہ میں مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ، 17 چلیدہ خول، نائن ایم ایم پسٹل کے 4چلیدہ خول اور 30 بور پسٹل کے 4 چلیدہ خول برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد ایس آر اے کمانڈر اصغر شاہ کا درینہ ساتھی ہے اور اس کی اعانت پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا چاہتا تھا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بھاگے ہوئے ملزمان کے حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزمان  کی گرفتاری کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل