Loading
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کے لیے میرے اوپر تبصرے کر رہا ہے، جس دن میں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کر دیا وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہا ہوں۔
انہوں نے کہا جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں، وہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار تھے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ جن بزنس مینوں پر تنقید کی جا رہی ہے وہ وہ بزنس مین پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں، وہ بزنس مین اتنے ہی برے ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیتے ہیں؟
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل