Sunday, November 22, 2026
 

لکی مروت: بنوں میں امن جرگے پر کواڈ کاپٹر سے حملے اور فائرنگ، 10 افراد زخمی

 



بنوں میں امن جرگے پر کواڈ کاپٹر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے۔ جنوبی ضلع بنوں میں قیامِ امن کے حوالے سے جاری جرگے پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ ضلع بنوں کےتھانہ ہوید کی حدود میں واقع گلبدین لینڈیڈاک میں پیش آیا، علاقے کی امن کمیٹی کے اراکین اور عمائدین امن و امان کی صورتحال پر جرگہ کر رہے تھے۔ پولیس نے کہا کہ جرگہ خیبی ملک کی قیادت میں منعقد ہو رہا تھا کہ اس دوران تین کواڈ کاپٹر حملے ہوئے، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی شروع ہو گئی، حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل