Sunday, November 22, 2026
 

اسکردو میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گر گیا، کوئٹہ میں پارہ 3 ڈگری ریکارڈ

 



اسکردو اور گردونواح میں شدید سردی کی لہر نے معمولات زندگی متاثر کرنا شروع کر دیے، شہری علاقوں میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے سے درختوں اور پتوں پر برف کی سفید تہہ جم گئی، جبکہ کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت بڑھنے لگی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ اسکردو اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 ڈگری نیچے جانے کے باعث درختوں اور پتوں پر جمنے والی برف نے موسم کی شدت کو نمایاں کر دیا ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت 6، ژوب میں 10، سبی میں 13 اور تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں سرد اور خشک موسم کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے، جبکہ سردی سے متاثرہ افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل