Sunday, November 22, 2026
 

جی ٹی اے 6 نے ایک روز میں 3.79 ارب ڈالر کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

 



ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی راک اسٹار گیمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی نئی ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) نے ایک ہی روز میں 3.79 ارب ڈالر (تقریباً 1045 ارب پاکستانی روپے) کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا۔ کمپنی کے مطابق گیم کی پیشگی بکنگ کرنے والے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ راک اسٹار گیمز نے جی ٹی اے 6 کی ریلیز کو تاریخ کی سب سے بڑی تفریحی ریلیز قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جی ٹی اے 6 کی فروخت نے فلم ایونجرز: اینڈگیم کی عالمی کمائی کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا ایراز ٹور تقریباً 2 ارب ڈالر آمدنی کے ساتھ تفریحی دنیا کے نمایاں کامیاب منصوبوں میں شامل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل