Loading
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، پاکستان خطے میں امن اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا حامی ہے۔
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگا، جبکہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے ایک بڑا سکیورٹی چیلنج ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے۔انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعلقات کے ساتھ اقتصادی تعاون بھی مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل